یو ٹیوب چینلز کو میڈیا کیٹیگری میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے یو ٹیوب چینلز کو میڈیا کیٹگیری میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کے اجلاس میں نوجوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیوب چینل حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کرسکتے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی نئی پالیسی لا رہی ہے۔اس کے لیے مالکان پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یوٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈمی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پید اکرسکیں۔یوٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے، مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔
Comments are closed on this story.